آئی سی سی ورلڈ کپ2023کا فائنل میچ کل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بھارتی وقت کے مطابق میچ ڈیڑھ بجے شروع ہو گا، اس سے قبل کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچوں میں مجموعی طور پر بھارت کے مقابلے میں آسٹریلیا کا پلہ بھاری رہا ہے، ۔ اگرچہ بھارت کی ٹیم جاری ٹورنا منٹ میں نا قابل تسخیر رہی ہے مگر اس بات کا امکان ہے کہ آسٹریلیا 2003؍کے فائنل کا بھی اعادہ کر سکتا ہے جب اس نے 125؍رنز کے قابل ذکر مارجن سے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ دیکھنا یہ ہے اتوارکو نریندر مودی سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی موجودگی کونسی ٹیم تاریخ رقم کرتی ہےکیونکہ ٹورنامنٹ کے میزبان بھارت کی نظریں بارہ برس بعد پھر یہ عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ہیں اور تماشائیوں کا جم غفیر اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے بے تاب ہے جس طرح انہوں نے 2011؍میں کیا تھا۔ اس سےپہلے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ میں 13بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 8 مرتبہ شکست بھارت کے حصے میں آئی ہے۔ بھارتی ٹیم تیسرے عالمی ٹائٹل کیلئے میدان میں اترے گی اس نے آخری بار 2011 میں ممبئی میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
Read More About ICC World Cup