کوروناوائرس سے دنیا بھر میں ساڑھے95 ہزارسے زائد اموات
اسلام آباد: کوروناوائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ، اموات کی تعداد 95 ہزار 732 ہو گئی، 16 لاکھ 4500 افراد متاثر ہیں۔اٹلی کورونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 18,279 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔سپین میں کورونا سے 15 ہزار 447 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کے مزید 42 کیس سامنے آ گئے۔ صوبہ ہبئی میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہزار 978 ہو گئی ہے۔کورونا سے جرمنی میں 2 ہزار 607، فرانس میں 12ہزار 210، ایران میں 4 ہزار 110، ترکی میں 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو حالت بہترہونے پرانہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے وہ اتوار سے لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انھیں پیر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی ممالک کے لیے 500 ارب یوروکے امدادی پیکیج پر اتفاق کیا ہے۔