کیا امریکی صدرٹرمپ حریم شاہ کی خواہش پوری کرینگے
پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش
ظاہر کردی کیا یہ پوری ہوپائے گی یہ آنے والا وقت ہی بتائےگا۔وفاقی اور صوبائی مختلف وزراء کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی متنازعہ سٹار حریم شاہ نے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا’’ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘
اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کراچی: معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور فلم ’’بول‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار منظر صہبائی نے اچانک شادی کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں اداکار 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تاہم دونوں کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔