پہلی اننگز کے وقفے میں کوک اسٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہو گی۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہو گا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں اسٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکونز کی آمد بھی متوقع ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا انکے نائب بھی فائنل دیکھنے کیلئے آئیں۔
دوسری جانب ورلڈکپ فائنل سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے۔ میچ سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیز) وصول کریں۔ یاد رہے کہ1992 میں ٹیم کے کپتان عمران خان نے ذاتی وجوہات کے باعث تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
Read More About ICC World Cup