نگران وزیرِ اعظم انوار الحق او آ ئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے تین روزہ سرکاری دور ہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔شاہ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر حکام نے نگران وزیر اعظم کا استقبال کیا۔انوار الحق کاکڑ اسلامی تعاون تنظیم کے فلسطین کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔