ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ 21 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیون کونوے اور راچن رویندرا بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کے ساتھ آغاز کیا۔ کیوی بیٹرز نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے مثبت آغاز کیا، اور 5 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے۔ قومی کپتان بابراعظم نے باؤلنگ میں پہلی تبدیلی کرتے ہوئے چھٹا اوور کروانے کے لیے گیند اسپنر افتخار احمد کو تھمائی، دوسرے اینڈ سے شاہین آفریدی کی باؤلنگ جاری رہی، اس اوور میں کیویز بیٹر نے 3 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بٹورے۔ نیوزی لینڈ نے آٹھویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے، جبکہ 10 اوور کے اختتام تک 66 رنز اسکور کیے۔ گیارہویں اوور میں کم بیک کرنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ڈیون کونوے کو 35 رنز پر چلتا کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔ کریز پر موجود راچن رویندرا کا ساتھ دینے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئے۔ دونوں نے اعتماد سے بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے 16ویں