نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ ،وزیراعلی محسن نقوی نے خصالہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ اور ارتھ ورک کا معائنہ کیاجبکہ پراجیکٹ پرہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔ رنگ روڈ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔وزیراعلی نے منصوبے کا فضائی معائنہ کیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر طویل اور چھ لین پر مشتمل ہے۔ رنگ روڈ کے بانتھ اور چک بیلی انٹر چینج پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیراعلی ٰکی ہدایت پر نیسپاک نے رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ضروری ڈرائینگ بھی فراہم کر دی ہیں۔ رنگ روڈ کے لئے مطلوبہ اراضی مکمل طور پر کنٹرکشن ورک کے لئے کنٹریکٹر کے سپرد کر دی گئی ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے اور منصوبے پر کام پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے۔سب ویز،نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر پر کام شروع ہو چکا ہے۔ایف ڈبلیو اوکے کرنل ایاز نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔راولپنڈی کے کمشنر،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا معائنہ
22:31
0