اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری سے ہونے والی شہادتیں 11 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق حماس اور اسرائیلی جنگ 34 ویں روز میں داخل ہوگئی جس دوران اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری سے چار ہزار سے زائد بچوں سمیت 10500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے غزہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں مزید 300 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں حملے سے 4 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔ جبالیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی فضائی حملے سے 19 افراد شہید ہوئے ۔
غزہ میں بچوں کے ایک گروپ نے پریس کانفرنس کے دوران امن اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔بچوں نے کہا کہ ہم جینا چاہتے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، ہم خوراک، دوا اور تعلیم چاہتے ہیں، بم نہیں۔