خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے زیر تربیت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلی اعظم خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ٹرینی ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے 25 فیصد اضافے کی تجاویز پیش کی گئیں تاہم معاشی صورت حال کے پیش نظر 10 فیصداضافہ کی منظوری دی گئی۔تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور بین الصوبائی رابطہ سید مسعود شاہ کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا. اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی. اجلاس میں مختلف اضلاع میں آٹھ ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے اور ہسپتالوں میں ٹی ایم اوز کے ماہانہ معاوضے میں اضافے سے متعلق تجاویز شامل تھیں. اجلاس کے بعد سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ ٹرینی میڈیکل ڈاکٹرز ہماری ا ہم طاقت ہیں۔ ان کی ڈیمانڈ تھی کہ ان کا معاوضہ دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے۔ کابینہ نے آج ان کی تنخواہوں میں دس فیصد کے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ یہ اضافہ تیس فیصد ہو لیکن صوبے کی معاشی حالات میں دس فیصد ہی ممکن ہے،ان شااللہ جب حالات بہتر ہونگے تو ان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ بھی کیا جائیگا۔ مشیر صحت نے بتایا کابینہ نے آوٹ سورس ہسپتالوں کو میرٹ اور قانون کے مطابق چلانے پر زور دیا ہے ۔
خیبرپختونخوا ،ٹرینی ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
19:05
0