اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلےکئے گئے۔ اجلاس میں 6وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پینشن میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی جبکہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سپرد کرنے اور احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پر ایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی۔0وفاقی کابینہ نے کورونا سے بچاؤ اور احتیاط سے متعلق درآمدات پر برانڈ کی شرط ختم کرنے کی منظوری بھی دی۔وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی، کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کر دی۔