اسلام آباد: کوروناوائرس کیخلاف چیف جسٹس گلزار احمد نے از خود نوٹس لے لیا ،اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت اور داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نےکورونا وائرس کیخلاف صحت کی ناکافی سہولیات پر ازخود نوٹس لے کر مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی طرف سے2020 کا پہلا ازخود نوٹس کیس ہے ،چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت 13 اپریل سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی کیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران صحت کی ناکافی سہولیات کا سوال اٹھایا تھاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں کیا سہولیات فراہم کی گئیں؟واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد پاناما کیس سننے والے پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔